اننت ناگ: جموں و کشمیر ڈی جی پی آر آر سوین نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں منعقدہ افسروں کی ایک مشترکہ میٹنگ میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کا مقصد انتخابات کے لیے تعینات فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا، تاکہ انتخابات کے پُرامن اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
میٹنگ کے دوران ڈی جی پی نے جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف، فوج، آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف، ایس ایس بی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اجلاس میں انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا۔ ڈی جی پی نے پُرامن طریقہ سے انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے مختلف منصوبوں کے بارے میں افسران سے جانکاری طلب کی۔
اجلاس کے دوران مختلف علاقوں میں تعینات اہلکاروں کے قیام کے حوالے سے انتظامات اور ان کی نقل و حرکت، صحت کی دیکھ بھال، بجلی نظام اور موسم کی ضرورت کے مطابق دیگر مطلوبہ سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران، انتخابی مدت سے پہلے اور اس کے دوران ، پولیس سکیورٹی فورسز اور فوج کے درمیان ہم آہنگی اور آپسی تال میل پر زور دیا گیا۔
ڈی جی پی، جموں و کشمیر نے میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ امیدواروں اور پولنگ بوتھوں کی سکیورٹی کے لیے ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پولیس سربراہ نے اننت ناگ میں لوک سبھا انتخابات کیلئے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا - Security Meeting Anantnag - SECURITY MEETING ANANTNAG
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین نے پیر کے روز جنوبی ضلع اننت ناگ میں منعقدہ ایک مشترکہ سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں موصوف کو لوک سبھا انتخابات کے لیے کیے جارہے انتظامات کے بارے میں برفنگ دی گئی۔
Published : Apr 22, 2024, 11:04 PM IST
انہوں نے کہا کہ پولنگ بوتھوں کی سکیورٹی کے انتظامات کو حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر طریقے سے کیا جائے۔ اجلاس میں جمہوری اقدار اور اصولوں کو برقرار رکھنے اور انتخابی عمل کے تقدس کے تحفظ کے لیے تمام قوتوں کے اجتماعی اور حکمت عملی سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اونتی پورہ میں سکیورٹی ایجنسیوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ، الیکشن تیاریوں کا لیا جائزہ
میٹنگ میں اے ڈی جی سی آر پی ایف، راجیش کمار، اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار، جی او سی وکٹر فورس میجر جنرل بلبیر سنگھ، آئی جی سی آر پی ایف، اجے کمار یادو، آئی جی سی آر پی ایف جی کے ورما، آئی جی بی ایس ایف شری اشوک یادو نے شرکت کی۔