جموں:جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے کل بروز منگل ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں 40 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر کا سلسلہ گذشتہ روز اتوار کو ختم ہو گیا ہے۔ پولنگ کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
کانگریس اور بی جے پی کا مستقبل اس مرحلے پر منحصر ہے۔ جموں خطے میں زیادہ تر سیٹوں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ بی جے پی اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں بھی ان سیٹوں کو جیتنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی مہم کا شور اتوار کی شام کو تھم گیا۔ اس مرحلے میں 40 اسمبلی سیٹوں پر یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہے۔ تمام پارٹیوں کی نظریں ووٹنگ کے اس مرحلے پر لگی ہوئی ہیں. کیونکہ بی جے پی-کانگریس کا مستقبل اس مرحلے پر منحصر ہے۔ جموں، سامبا، کٹواہ اور ادھم پور اضلاع میں زیادہ تر سیٹوں پر کانگریس اور بی جے پی کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے، جب کہ کشمیر میں زیادہ تر سیٹوں پر سہ رخی مقابلہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: |