ممبئی: ممبئی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے کولڈ پلے کنسرٹ کے ٹکٹ بیچنے والے اشیش ہیمراجانی کو طلب کیا ہے۔ بک مائی شو کی پیرنٹ کمپنی بگ ٹری انٹرٹینمنٹ کے سی ای او کو کنسرٹ ٹکٹوں کی مبینہ بلیک مارکیٹنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے اے این آئی نے کہا کہ ممبئی پولیس کے ای او ڈبلیو نے کل بک مائی شو کے سی ای او آشیش ہیمراجانی اور کمپنی کے تکنیکی سربراہ کو سمن بھیجا ہے۔ ای او ڈبلیو نے اس سے قبل انہیں 27 ستمبر کو طلب کیا تھا، لیکن وہ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
Mumbai Police's EOW sent summons to CEO Ashish Hemrajani of Big Tree Entertainment Private Limited, the parent company of BookMyShow and the company's technical head yesterday. EOW had sent them summons earlier on Sep 27 but they didn't appear before the agency. They have been…
— ANI (@ANI) September 30, 2024
خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں آج تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرنے کو کہا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ امیت ویاس نے ای او ڈبلیو سے کولڈ پلے کنسرٹ کے ٹکٹوں کی مبینہ بلیک مارکیٹنگ کی شکایت کی تھی۔ یہ سمن ایڈوکیٹ امیت ویاس کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے بک مائی شو پر ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں 19 سے 21 جنوری تک ہونے والے کولڈ پلے کنسرٹ کے ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کا الزام لگایا ہے۔
شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ بک مائی شو نے عوام اور کولڈ پلے کے شائقین کو گمراہ کیا ہے۔ اور منظم جرائم، دھوکہ دہی، مجرمانہ سازش اور اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔