سرینگر:سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ نےکانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔وہ اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن قبل ہی کانگریس میں شامل ہو گئے۔
بدھ کو نظام الدین بٹ نے سرینگر میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ طارق حمید قرہ کی موجودگی میں ایک اجلاس کے دوران شمولیت اختیار کی اور یہ اہم پیشرفت جموں و کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن قبل سامنے آئی ہے۔