اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں منعقدہ میگا گجربکروال میلے گجربکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے کافی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہمیں پیچھے رکھا جاتا تھا۔ ہمارے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے کسی بھی سرکار نے آج تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔ وہیں آج فوج کی جانب سے اس طرح کے پروگراموں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ گجربکروال کی عزت و احترام اور اس طبقے کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے اب ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے۔ انہوں نے نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے گی۔
اس موقعے پر کور کمانڈر نے گجربکروال طبقے کی کافی ستایش کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی کوشش رہی ہے کہ کمونٹی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا یے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر و بیشتر پہاڑی علاقوں اور سرحدی علاقوں میں فوجی کو آپریشن کے دوران گجربکروال طبقے کی ضرورت پڑتی ہے۔