اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 6:01 PM IST

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں فوج نے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا

Uri Baramulla Selfie Pointشمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ اوڑی میں فوج کی جانب سے ایک سیلفی پوائنٹ کا افتتاح ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں مقامی باشندوں خاص کر بچوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اوڑی میں فوج نے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا
اوڑی میں فوج نے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا

اوڑی میں فوج نے سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا

بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولا کے سرحدی علاقہ اوڑی میں فوج کی جانب سے ایک سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا گیا۔ یہ سیلفی پوائنٹ اوڑی - مظفراباد نیشنل ہائی وے پر بنایا گیا ہے، جس کے بائیں جانب دریائے جہلم بھی بہتا ہے۔ سیاح یہاں پر شوق سے تصاویر لیتے ہیں، جس سے دریائے جہلم کا ایک اچھا نظارہ بھی دکھائی دیتا ہے۔

سیلفی پوائنٹ کی افتتاح فوج کی جانب سے ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاح تقریب میں مقامی بچوں کی خاصی تعداد بھی جمع تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلفی پوائنٹ کی تعمیر کا مقصد سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مقامی علاقے کو بھی سیاحتی نقشے پر لانا ہے۔ سیلفی سٹرکچر ربال نیگی نامی ایک آرٹسٹ نے بنایا ہے جو آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مصنف اور سماجی کارکن بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Jammu Selfie Point :جموں سیلفی پوائنٹ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کئی افراد گرفتار

سیلفی سٹرکچر پر ’’انڈیا‘‘ بڑے الفاظ میں تحریر کنندہ ہے اور یہ مقامی باشندوں سمیت سیاحوں کے لیے بھی کشش کا باعث بن سکتا ہے۔ مقامی باشندوں نے اسے نیک شگون قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا تاکہ مقامی باشندے بھی سیاحتی سرگرمیوں کا حصہ بن کر اپنی معاشی حالت کو مستحکم بنا سکیں۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ سمیت اب فوج کی جانب سے نہ صرف سرحدی علاقوں کو سیاحتی نقشے پر لایا جا رہا ہے بلکہ ایڈونچر ٹورز کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details