کٹھوعہ:جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں پولیس شرپسندوں کے ساتھ تصادم میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے اور ایک گینگسٹر کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 10.35 بجے کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) کیمپس میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ اس میں ایک پی ایس آئی دیپک شرما زخمی ہوا تھا جس کو علاج کے لیے پٹھان کوٹ منتقل کیا گیا۔ تاہم اس کی موت واقع ہوگئی اور ایک گینگسٹر کی فائرنگ میں موت ہو گئی۔ پولیس ٹیم کافی دیر تک جائے واردات پر موجود رہی۔
یہ بھی پڑھیں:
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جی ایم سی کٹھوعہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس انسپکٹر اور گینگسٹر ہلاک - Shootout in GMC Kathua - SHOOTOUT IN GMC KATHUA
Firing incident Occurred in GMC Kathua: جی ایم سی کٹھوعہ میں پولیس اور غنڈوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک پی ایس آئی دیپک شرما ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک گینگسٹر کی بھی موت ہو گئی۔
Published : Apr 3, 2024, 1:22 PM IST
|Updated : Apr 3, 2024, 4:08 PM IST
جموں و کشمیر: 2023 کے عسکریت پسندی سے متعلق اہم واقعات
معلومات کے مطابق پولیس، گاڑی میں سوار بدمعاشوں کا پیچھا کر رہی تھی۔ اس کے بعد بدمعاشوں نے اپنی گاڑی کا رخ جی ایم سی کی طرف کیا اور فرار ہونے کے لیے فائرنگ شروع کردی۔ بدمعاشوں کی فائرنگ میں پی ایس آئی دیپک زخمی ہو گئے۔ دیپک کے سر میں گولی لگی تھی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک گینگسٹر بھی مارا گیا۔ اس کی شناخت رام گڑھ کے واسودیو عرف چنو کے طور پر کی گئی ہے۔ تصادم میں ایک اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ اس کے بعد بدمعاش وہاں سے بھاگ گئے۔ پولیس نے ان کی تلاش کے لیے سخت تحقیقاتی مہم شروع کر دی ہے۔