اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پائپ لائن کاٹ کر باغات کو کیا سیراب! تحصیل آفس میں شکایت درج - Pipeline Cut to Irrigate Orchards

شالناڑ، کوکرناگ کے باشندوں نے تحصیلدار سے علاقے میں پائپ لائن کاٹ کر باغات کو سیراب کرنے والے باغ مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ا
شالناڑ، کوکرناگ کے باشندے تحصیلدار سے ملاقی (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 12:53 PM IST

پائپ لائن کاٹ کر باغات کو کیا سیراب! تحصیل آفس میں شکایت درج (ای ٹی وی بھارت)

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شالناڑ، کوکرناگ کے باشندے پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث انتہائی پریشان ہیں۔ شالناڑ کے باشندوں نے وفد کی صورت میں تحصیلدار، کوکرناگ سے ملاقات کرکے انہیں علاقے میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ وفد میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ شالناڑ ایک بالائی علاقہ ہے جہاں بیشتر کسان باغبانی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض لوگ اپنے باغات میں کھاد خاص کر جراثیم کش ادویات چھڑکنے، درختوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی کی پائپ لائن کو کاٹ کر اپنے باغات کو سیراب کرتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عمل سے شالناڑ نامی ایک وسیع علاقہ پانی سے محروم ہو جاتا ہے۔

وفد نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ جل شکتی کے تعاون سے صبح پائپ لائن کی مرمت شروع کر دی ہے تاہم انہوں نے ایک وفد کی صورت میں تحصیلدار، کوکرناگ کو اس مسئلے سے روبرو کرانا بھی مناسب سمجھا۔ وفد نے تحصیلدار کوکرناگ سے باغ مالکان کے خلاف کارروائی کرنے اور آئندہ ایسا کرنے سے باز رہنے کی تلقین کرنے کی بھی گزارش کی۔ وفد کے مطابق اگر مستقبل میں بھی باغ مالکان نے اس طرح کی حرکت انجام دی تو لوگ ان کے خلاف از خود کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ادھر، تحصیلدار کوکرناگ شیخ انصر کا کہنا ہے کہ پائپ لائن پہلے ہی علاقے کی پانی کی ضرورت کو پورا نہیں کر پاتی اور اس طرح کی حرکت سے لوگ مزید مشکلات میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے جے ایم اسکیم کے تحت ایک پروجیکٹ زیر تعمیر ہے جسے بہت جلد پورا کر کے عوام کے نام وقف کیا جائے گا جس سے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حوالہ سے درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کوکرناگ: طبی مرکز شالناڑ کو اپ گریڈ کیے جانے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details