بڈگام:شاعر فارِقؔ بڈگامی کی برسی کے موقع پر وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور قلمکاروں، ادباء اور شعراء نے مرحوم فارق بڈگامی کی کشمیری زبان و ادب کے تئیں خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ بڈگام ضلع کے ہوٹل محل میں منعقدہ ادبی تقریب میں مرحوم کی سوانح حیات پر روشنی ڈالی گئی جبکہ ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا کیا۔
ادبی تقریب کا آغاز شاعر شہباز ہاکباری کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا جنہوں نے کشمیری زبان و ادب کے تئیں بڈگامی ضلع میں فارق بڈگامی کے ادبی سفیر پر گفتگو کی۔ بعد ازاں مختلف نامور شخصیات کی جانب سے فارق کی بعد نظموں کو پڑھا گیا۔ مہمانِ خصوصی شاہد بڈگامی نے اپنے خطبہ میں مرحوم کو ایک معروف ادیب منفرد ادبی آواز رکھنے والے قادر الکلام شعر گو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’مرحوم کو کشمیری عوام کے تجربات اور امنگوں کو آواز دینے کی قابل تقلید صلاحیت تھی۔‘‘