اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

داخلہ فیس، کپٹیشز چارجز وصولنے والے اسکولوں کے خلاف ہوگی کارروائی: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن - ACTION AGAINST JK PVT SCHOOLS - ACTION AGAINST JK PVT SCHOOLS

CAPITATION CHARGES in JK Schools: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، کشمیر کا کہنا ہے کہ انہیں نجی اسکولوں سے متعلق یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ منع کرنے کے باوجود طلبہ سے کپٹیشن چارجز وغیرہ وصول کیے جا رہے ہیں۔

داخلہ فیس، کپٹیشز چارجز وصولنے والے اسکولوں کے خلاف ہوگی کارروائی، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن
داخلہ فیس، کپٹیشز چارجز وصولنے والے اسکولوں کے خلاف ہوگی کارروائی، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 3:28 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر):ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، کشمیر نے نجی اسکولوں کو طلباء سے ممنوعہ کیپٹیشن چارجز وصول کرنے پر سخت کارروائیوں کا انتباہ دیا ہے۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر، تصدق حسین میر، نے جمعرات کو کہا کہ ’’ایسے اسکولوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جو داخلہ فیس یا دگر چارجز کے نام پر طلباء سے پیسے وصول کریں گے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ نے پہلے ہی اس سلسلے میں ایک سرکیولر جاری کر دیا ہے اور وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بارہویں جماعت کے طلباء میں غلط سوالیہ پرچہ تقسیم کرنے کے حالیہ واقعہ کے بارے میں میر نے کہا کہ بورڈ نے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر جو بھی اس غلطی کا ذمہ دار ہوگا اسے ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں کے طلباء کو گیارہویں جماعت کا سوالیہ پرچہ تھمایا گیا۔ بعد ازاں بورڈ نے بارہویں جماعت کے مزکورہ پرچے کا امتحان ملتوی کر دیا اور جلد ہی اس ضمن میں نئے امتحان کا نوٹس جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بارہویں بورڈ کے امتحانی مرکز پر مسلم لڑکیوں کو برقعہ اتارنے کے لیے مجبور کیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details