پلوامہ: وادی بھر میں اس وقت خشک سالی جیسے صورت حال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ بزرگ شہریوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں محتلف بیماریوں کا احتمال رہتا ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر سید مشتاق نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مؤسم سرما ہے اور رات کے درجے حرارت بھی نمایاں کمی ہوگی جس کی وجہ سے بزرگ شہریوں اور بچوں میں محتلف بیماریوں کا احتمال رہتا ہے، جس کے لئے کچھ احتیاطی تدابیر کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خشک موسم کی وجہ سے جہاں بزرگ شہریوں یا بچے کھانس، نزلہ و دیگر وائرل امراض سے متاثر نظر آتے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے تحت ایسے موسم میں صحت کا خوب خیال رکھنا چاہئے، خاص کر بزرگ شہریوں اور بچوں کے لئے گرمی کا انتظام کرنا ضروری ہے۔ جبکہ اس موسم میں آکسیجن کی بھی کمی ہوتی ہے۔ ضرورت کے مطابق عمر دراز لوگوں کےلئے آکسیجن کا انتظام کرنا چاہئے۔