ETV Bharat / state

یوپی ضمنی انتخاب: سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے میرا پور کے 52 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا - UP BY ELECTION 2024

سماج وادی پارٹی نے پولیس افسران کے نام بتاتے ہوئے انہیں معطل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

UP by election 2024
سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے میرا پور کے 52 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا (Etv Bharat File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2024, 8:54 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شری شیام لال پال نے میراپور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا ہے اور چیف الیکٹورل آفیسر سے دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ الزام ہے کہ علاقے کے 52 بوتھس پر ووٹنگ میں بے ضابطگیاں ہوئیں، جس کی وجہ سے دوبارہ پولنگ ضروری ہے۔

پولس افسران پر ووٹروں کو دھمکانے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے پال نے کہا کہ ککرولی پولیس اسٹیشن انچارج راجیو شرما نے ووٹروں کو ریوالور دکھا کر ووٹ ڈالنے سے روکا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے افسر کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے، ان کی خدمات ختم کی جائیں اور جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے پولیس افسران کو معطل کیا جائے۔

میمورنڈم میں ملزم پولیس اہلکاروں کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیس انسپکٹر ببلو کمار، ٹاؤن انچارج وریندر، تھانہ صدر قطب شیر ایچ این سنگھ، انسپکٹر مہاویر چوہان، خواتین پولیس اسٹیشن انچارج سنگیتا چوہان، ایس آئی انیل کمار تومر، تھانہ صدر ہیڈ سنیل کاسانہ، انسپکٹر دھرمیندر کمار اور بلند شہر پولیس انسپکٹر پریم چندر شرما کو فوری معطل کیا جائے۔

سماج وادی پارٹی نے کہا کہ اگر قصورواروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اس سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ میمورنڈم پارٹی کے سینئر لیڈروں کے کے سریواستو، ڈاکٹر ہریش چندر اور رادھی شیام سنگھ نے چیف الیکٹورل آفیسر کو پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوپی ضمنی انتخابات 'بابا صاحب' اور 'بابا' کے درمیان لڑا جا رہا ہے، اکھلیش یادو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.