سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جموں و کشمیر کے نو اضلاع میں درمیانی درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے۔جمعہ کو جاری کردہ ایڈوائزری میں مخصوص علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جے کے ڈی اے کی ایڈوائزی کے مطابق، سطح سمندر سے 2200 میٹر کی بلندی پر مقامات میں اگلے 24 گھنٹوں کے درمیانے درجے کے برفانی تودہ گر آنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں میں بانڈی پورہ، گاندربل، کپواڑہ، بارہمولہ، ڈوڈا، کشتواڑ، پونچھ، رامبن اور ریاسی شامل ہیں۔
حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفنای تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔
اتھارٹی نے ہنگامی امداد کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے، جو مصیبت میں پڑنے والے افراد کے کام آسکے۔مقامی حکام اور ڈیزاسٹر ریس پانس ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جے کے ڈی ایم اے دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ممکنہ خطرات کو کم کیا جا سکے اور کسی بھی برفانی تودے کے نتیجے میں ہونے والے واقعات کا انتظام کیا جا سکے۔