بارہمولہ:ضلع بارہمولہ میں ڈپٹی کمشنر مینگا شپرپا نے اوڑی میں میگا چنار شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں شجرکاری مہم بے حد ضروری ہے۔ شجرکاری کی بدولت ماحولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں منعقدہ میگا چنار شجرکاری مہم میں ایس ڈی ایم اوڑی، جاوید احمد راتھر۔ کمانڈر 12 انفنٹری، بریگیڈ کلدیپ سنگھ دیا،ڈسٹرکٹ فلوریکلچر آفیسر بارہمولہ، ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی، ایس ایچ او اوڑی رفیق لون، اسپورٹس آفیسر جاوید بڈو، اور محمد اقبال لون تقریب میں موجود تھے۔
شجرکاری مہم میں عہدیداروں، مقامی کمیونٹی کے ارکان اور رضاکاروں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ سبھی نے اپنے اردگرد کے ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے ہاتھ ملایا۔ فلوریکلچر ڈیپارٹمنٹ کا یہ اقدام چنار کے درختوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے جن کی آبادی میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس تقریب کے دوران چنار کے سو سے زائد پودے لگائے گئے جو اس مشہور نسل کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔