ترال: سیوک ایکشن پروگرام کے تحت آر پی ایف کے 180 اور 130 ویں بٹالین کی جانب سے مشترکہ طور پر ضلع پلوامہ کے ترال کے ڈاڈسرہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے حصہ لیا۔ اس کیمپ میں مقامی طبی جانچ کے ساتھ ساتھ باشندوں کے درمیان مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس مفت کیمپ سے مستفید ہوئی۔ مقامی لوگوں نے اس کیمپ کو منعقد کرانے پر سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔ اس کیمپ میں سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ افیسر ستیش ملک، ڈپٹی کمانڈنٹ للت کشور 130 بٹالین کے سی او راجیو یادو اور دیگر آفیسران موجود رہے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
ڈاڈسرہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام - ڈاڈسرہ
Free Medical Camp at Dadasara: پلوامہ ضلع کے ترال میں واقع ڈاڈسرہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
Published : Feb 29, 2024, 1:53 PM IST
یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ میں اسنو فیسٹول 2024 کے درمیان لال ڈرامن کا اہتمام
اس موقعے پر سی آر پی ایف آفیسران نے بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں سے رابطہ کیا جائے اور عوام کے درمیان جاکر ان کو مدد کی جائے۔ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ ان کے ساتھ تال میل کو فروغ دیا جا سکے۔ مقامی باشندوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے۔ اس لیے ایسے کیمپ منعقد کرانے سے یہاں کے عوام کو کافی حد تک فائدہ ملا ہے۔