سی آر پی ایف کی جانب سے پلوامہ میں نوجوانوں کیلئے الیکٹریشن کورس کا انعقاد پلوامہ( جموں و کشمیر):سیوک ایکشن پروگرام کے تحت سی آر پی ایف 182 بٹالین نے ضلع کے نوجوانوں کے لیے 6 ہفتے پر مشتمل الیکٹریشن کورس کا انعقاد کیا۔ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 30 نوجوانوں نے اس کورس میں داخلہ لیا، جہاں انہیں ماہرین کی جانب سے الیکٹریشن کورس کے حوالے سے جانکاری دی جائے گئی۔
کورس میں داخلہ لینے والے ایک طالب علم لیاقت مقبول نے کہا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ معاشرے کی بہبود بالخصوص وادی کے نوجوانوں کے لیے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف 182 بٹالین کی طرف سے منعقد کیا جانے والا یہ کورس نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ہوگا، کیونکہ تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد وہ روزگار کمانے کے اہل بن سکتے ہیں۔
سی آر پی ایف کے سینیئر افسر اتیندر سنگھ نے اس حوالے سے کہا کہ سی آر پی ایف یونٹ ضلع کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں خصوصی تربیت فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ روزگار کمانے کے اہل بن سکیں۔
مزید پڑھیں:ٹہاب پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے سی آر پی ایف 182 بٹالین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے مزید تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جانا چاہیے، تاکہ سبھی نوجوانوں محتلف شعبوں میں تربیت یافتہ ہوں۔