ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیان کے کیلر علاقے میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو فوج اور پولیس نے تباہ کردیا - FORCES BUST MILITANT HIDEOUT

شوپیان کے کیلر علاقے میں فوج اور شوپیاں پولیس نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کردیا۔

شوپیان کے کیلر علاقے میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو فوج اور پولیس نے تباہ کردیا
شوپیان کے کیلر علاقے میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو فوج اور پولیس نے تباہ کردیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2024, 9:05 PM IST

Updated : Nov 18, 2024, 7:44 AM IST

شوپیان کے کیلر علاقے میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کو فوج اور پولیس نے تباہ کردیا (Etv Bharat)

شوپیان: جنوبی و کشمیر کے شوپیاں میں کیلر علاقے کے بجبیہار میں فوج اور شوپیان پولیس کی مشترکہ کارروائی میں عسکریت پسندوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بے نقاب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی تھی، اس کے دوران جنگلاتی علاقہ میں چھپایا گیا ٹھکانہ دریافت ہوا۔ ٹھکانے سے قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا، جس کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ اشیا عسکریت پسندوں کے استعمال میں تھیں۔

پولیس ذرائع نے اس کامیاب کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس اور فوج کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانہ کو نہ صرف بے نقاب کیا گیا بلکہ پولیس اور فوج نے اس ٹھکانہ کو تباہ کردیا، جس کے بعد علاقے میں ممکنہ خطرے کو بھی ناکام بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ "یہ آپریشن وادی میں امن و امان قائم رکھنے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: شوپیان میں غیر ریاستی شخص کی لاش برآمد

برآمد شدہ مواد کو ضبط کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام علاقے میں کسی اضافی خطرے کے امکان کو مسترد کرنے کے لیے مزید تلاشیاں کر رہے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے چوکس رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے تاکہ وادی میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Last Updated : Nov 18, 2024, 7:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.