اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل - Akhnoor Poonch Road Tunnel - AKHNOOR POONCH ROAD TUNNEL

BRO Achieves Breakthrough on Sungal Tunnel: جموں و کشمیر میں بی آر او نے اکھنور پونچھ ہائی وے پر ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل کر لیا۔ بی آر او آفیشلز نے اگلے دو برسوں میں سرنگ مکمل ہونے کی امید ظاہر کی۔

جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل
جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 8:57 PM IST

جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل (ای ٹی وی بھارت)

جموں (جموں کشمیر):جموں - پونچھ نیشنل ہائی وے (144A) پر بارڈر روڈز آرگنائزیشن (BRO) کو ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بی آر او نے دعویٰ کیا کہ ’’شاہراہ پر 2.79 کلومیٹر طویل سنگل سرنگ کے دونوں اطراف سے کھدائی مکمل کر لی گئی ہے اور سرنگ کے دونوں سرے آپس میں مل گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے لحاظ سے جموں پونچھ ہائی وے انتہائی اہم ہے اور 200 کلومیٹر طویل راستے کی تعمیر مکمل ہونے سے جموں سے پونچھ کا فاصلہ تقریباً 40 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔

بی آر او کے لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اگلے چند برسوں میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی امید ظاہر کی۔ پونچھ کو جموں کی اکھنور تحصیل سے جوڑنے والی اس شاہراہ پر چار سرنگیں ہیں۔ اس راستے کو گولڈن آرچ روڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ چار میں سے دو سرنگوں کے سرے ملا لئے گئے ہیں۔ اس سے قبل 28 جنوری کو 700 میٹر طویل نوشہرہ ٹنل پر کھدائی کا کام شروع کیا گیا تھا۔ 260 میٹر کنڈی اور 1.1 کلومیٹر لمبی بھمبر گلی ٹنل کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سری نواسن نے سنگل ٹنل کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا، ’’یہ ہم سب کے لیے ایک بہترین لمحہ ہے کیونکہ جموں - پونچھ لنک روڈ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اگلے چند برسوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔‘‘ پاکستان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے والے پڑوسی ملک کی ’ناپاک سرگرمیوں‘ کے پیش نظر یہ سڑک حکمت عملی کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ ٹنل کا کام مکمل ہونے کے قریب: بارڈر روڈز آرگنائزیشن

ABOUT THE AUTHOR

...view details