سرینگر میں مقامی باشندوں کا وزیراعظم کے دورے کا بے صبری سے انتظار سری نگر: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 7 مارچ کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں ایک تاریخی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔دور کے پش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش کے نظر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ سے وابستہ عہدیداروں کی اعلیٰ سطحی میٹنگیں منعقد ہوئیں ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ وزیر اعظم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔جموں وکشمیر کے 285 بلاکوں میں اسیکرین لگا کر لوگ مودی جی کا خطاب سنیں گے۔
بی جے پی کے رہنما نے کہاکہ کشمیر کے لوگ بے صبری سے وزیر اعظم مودی جی کا انتظار کر رہے ہیں ۔کشمیر کے لوگوں کو ان سے بڑی امید ہے۔ کشمیر میں ان کا شاندار استقبال ہونے والا ہے۔دو لاکھ سے زیادہ لوگ 7 مارچ کو مودی جی کی ریلی میں شرکت کرنے والے ہیں اور بخشی اسٹیڈیم میں جو بیٹھنے کی گنجائش ہے اس سے کئی گنا زیادہ لوگ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی کا دورۂ کشمیر آج، 'وکست بھارت وکست جموں کشمیر' پروگرام کی تیاریاں مکمل
رویندر رینا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے 285 بلاکوں میں سیکرین لگا کر لوگ مودی جی کا خطاب سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ایس کے آئی سی سی اور دیگر بڑی پارکوں میں ریلی کو لائیو رکھا جائے گا تاکہ لوگ مودی جی کی اس تاریخی دورے کو دیکھ سکے ۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کے روز بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔