پلوامہ (جموں وکشمیر):جموں وکشمیر میں جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں ویسے ویسے سیاسی ہلچل بھی تیز ہوتی جارہی ہے۔ یہاں پر پہلے مرحلے کے انتخابات 18 ستمبر کو ہونگے۔ 90 اسمبلی سیٹوں کے لئے جموں و کشمیر کی مقامی سیاسی جماعتیں کے علاوہ ملک کی بڑی پارٹیاں بھی اپنے اپنے نمائندے کھڑے کر رہی ہیں۔ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔
ضلع پلوامہ میں جموں وکشمیر عام آدمی پارٹی کے دو امیدوار میدان میں ہیں۔ اور یہ دونوں امیدوار جموں و کشمیر کی عوام تک دہلی ماڈل پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کو امید ہے کہ دہلی ماڈل جموں و کشمیر کی عوام تک پہنچے ضرور پہنچے گا۔