اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری کر سکتی ہے - BJP CEC meeting on JK Elections - BJP CEC MEETING ON JK ELECTIONS

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس اتوار کو منعقد ہوا۔ اس میں امیدواروں کے ناموں پر غور و خوض کیا گیا۔ پارٹی کے امیدواروں کی پہلی فہرست آج جاری ہو سکتی ہے۔ Bjp Central Election Committee Meeting

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پر بی جے پی سی ای سی کی میٹنگ
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات پر بی جے پی سی ای سی کی میٹنگ (FILE PHOTO: ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2024, 7:01 AM IST

Updated : Aug 26, 2024, 9:10 AM IST

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں ہونے والی اسمبلی کے پیش نظر بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی میٹنگ ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے کئی لیڈروں نے شرکت کی۔

بی جے پی کی سی ای سی میٹنگ میں امیدواروں پر فیصلہ

ذرائع کے مطابق بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی اگلی میٹنگ 29 اگست کو ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جموں و کشمیر کی 50 سے زیادہ سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جموں خطے کی 43 میں سے زیادہ تر سیٹوں کے لیے بی جے پی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی گئی۔ اس سلسلے میں پارٹی آج بروز پیر کو پہلی فہرست جاری کر سکتی ہے۔ اس فہرست میں پہلے مرحلے کی نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ آج کی میٹنگ میں کچھ پرانے موجودہ ایم ایل اے کے ٹکٹ بھی کاٹے گئے ہیں۔ ان میں وہ ایم ایل اے بھی شامل ہیں جن کی سیٹیں یا تو ختم کر دی گئی ہیں یا حد بندی کے بعد تبدیل کر دی گئی ہیں۔

کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پی ایم مودی، جے پی نڈا اور امیت شاہ کی میٹنگ بھی ہوئی۔ اس میں جموں و کشمیر کی انتخابی حکمت عملی اور ریاست میں وزیر اعظم کی ممکنہ ریلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایم مودی کی کشمیر میں ایک سے دو اور جموں میں 8 سے 10 ریلیاں ہوں گی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ، سودھا یادو، اقبال سنگھ لال پورہ، سربانند سونووال نے بھی پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر کی کل 90 سیٹوں کے لیے تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ریاست میں 10 سال بعد اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جب کہ ریاست کی 47 سیٹیں کشمیر میں ہیں اور 43 سیٹیں جموں میں ہیں۔ جموں ڈویژن میں سیٹوں میں اضافے کی وجہ سے بی جے پی کو یہاں سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی امید ہے۔

AAP-DPAP نے پہلی فہرست جاری کی

پہلے مرحلے میں جموں و کشمیر کی 24 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 27 اگست ہے۔ اس کے پیش نظر عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر کے لیے سات امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اس سے قبل اتوار کو غلام نبی آزاد کی ڈی پی اے پی نے بھی 13 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں بی جے پی کے سینئر لیڈران کی متعدد ریلیوں کا منصوبہ

Last Updated : Aug 26, 2024, 9:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details