اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دفعہ 370 جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ تھی: نریندر مودی - آرٹیکل 370

PM modi on article 370 وزیراعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے یک روزہ دورے کے دوران جموں میں کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے ایم اے اسٹیڈیم جموں میں ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کیا۔

Article 370 was wall between Jammu kashmir development: PM Modi
نریندر مودی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 7:05 PM IST

دفعہ 370 جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ تھی: نریندر مودی

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر کے تمام خطوں اور شعبوں میں متوازی ترقی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جموں وکشمیر جو اب ایک مرکزی زیر انتظام والا علاقہ ہے، کی تعمیر وترقی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ تھا۔ وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے جموں وکشمیر کے لئے 32 ہزار کروڑ روپیوں اور ملک کے دیگر حصوں کے لئے ساڑھے 13 ہزار کروڑ روپیوں کی لاگت کے پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلی بار حکومت لوگوں کے دہلیز تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا: 'یہ مودی کی گارنٹی ہے اور یہ آگے بھی جاری رے گی'۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 جموں وکشمیر میں جامع ترقی لانے کے لئے ایک بہت بڑی رکاوٹ تھا جس کو بی جے پی حکومت نے منسوخ کیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہو کر کہا: 'مجھے آپ لوگوں پر پورا اعتماد ہے ہم وکست جموں و کشمیر کی تعمیر کریں گے، میں آنے والے برسوں میں آپ کے 70 برسوں کے خوابوں کو پورا کروں گا'۔

ان کا کہنا تھا: 'پہلے صرف دھماکوں، اغوا کاری اور علاحدگی پسندی کی مایوس کن خبریں ہی جموں وکشمیر سے آتی تھیں، لیکن آج جموں وکشمیر تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے'۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'تعلیم اور ترقی نے اب ان کی جگہ لے لی ہے اب جموں وکشمیر کے بچوں کو پیشہ ورانہ کورسز کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ جموں وکشمیر اب خود ایک تعلیمی مرکز بن گیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتالوں اور بند کالوں سے دور جموں وکشمیر کے نوجوان اب اپنا مستقبل خود رقم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'وہ حکومت جس کی ترجیح صرف ایک خاندان کی فلاح و بہبودی ہو وہ عام لوگوں کی فلاح و بہبودی کے بارے میں سوچ نہیں سکتی ہے میں خوش ہوں کہ جموں وکشمیر خاندانی راج سے آزاد ہو رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہاں 70 برسوں تک حکومت کی انہوں کبھی غریبوں اور نوجوانوں کی پرواہ نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ بھارت کا مطلب ترقی یافتہ جموں وکشمیر ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عام لوگوں کو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد پہلی بار آئین میں درج سماجی انصاف کی یقین دہانی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ 'آج پوری دنیا میں ترقی پذیر جموں وکشمیر کے متعلق کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے'۔

ان پرجیکٹوں جن کا انہوں نے افتتاح کیا یا سنگ بنیاد رکھا، کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 'آج کا دن جموں وکشمیر کے لئے ایک شاندار دن ہے اور جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا یا جن کی سنگ بنیاد رکھی گئی ان سے جموں وکشمیر کی ہمہ گیر ترقی یقینی بن جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گذشہ ایک دہائی کے دوران ریکارڈ تعداد میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو قائم کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف جموں وکشمیر میں ہی 50 نئے کالج قائم کئے گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد میں نے لوگوں سے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو 370 سیٹیں اور این ڈی او کو 4 سو سے زیادہ سیٹیں دینے کو کہا ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'آج کی ریلی میں جموں کے لوگوں کا زبردست رد عمل ملک کے ہر شہری کے حوصلے کو بلند کرنے والا ہے اور مجھے بتایا گیا کہ لوگ میری تقریر کو 280 بلاس میں بڑی اسکرین پر بھی دیکھ اور سن رہے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا: 'خیلجی ممالک کے حالیہ دورے کے دوران مجھے بتایا گیا کہ جموں وکشمیر کی مہمان نوازی اور یہاں کا مسحور کن ماحول بہت ہی اچھا ہے یہ ملک اور سرینگر میں منعقدہ جی ٹونٹی کے بعد ہوا ہے'۔

نریندر مودی نے کہا کہ سال گذشتہ 2 کروڑ سیاحوں نے جموں و کشمیر کی سیر کی جس سے یہاں روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ درج ہوا۔

انہوں نے کہا: 'میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ لوگ سویرز لینڈ کو بھول جائیں گے اور جموں وکشمیر کو ترجیح دیں گے کیونکہ یہاں انفراسٹرکچر کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 11 برسوں میں بھارت دنیا کا پانچواں بڑا اقتصادی طاقت بن گیا ہے اور آنے والے پانچ برسوں کے دوران ہمارا ملک دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سماج کے کمزور طبقوں کو اپنے حقوق مل رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد یہ وزیر اعظم کا دوسرا دورہ جموں وکشمیر ہے اور اس دورے کو آنے والے لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details