اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اکھنور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، فوج کی مشتبہ دراندازوں پر فائرنگ - Fire on Infiltrators In Akhnoor - FIRE ON INFILTRATORS IN AKHNOOR

فوجی جوانوں نے پیر کی درمیانی رات کو اکھنور کے بٹل سیکٹر میں ایل او سی کے قریب عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ چوکس فوجی جوانوں نے فائرنگ کر کے مشتبہ عسکریت پسندوں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔

FIRE ON INFILTRATORS IN AKHNOOR
اکھنور سیکٹر میں فوج نے دراندازوں پر فائرنگ کی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 9:06 AM IST

Updated : Aug 5, 2024, 9:22 AM IST

جموں: سیکورٹی فورسز نے اتوار کو سرحدی ضلع پونچھ میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد تلاشی مہم شروع کی۔ غور طلب ہے کہ ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں چند عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی آپریشن (CASO) شروع کیا۔

ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کو پکڑنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ اسی دوران اکھنور سیکٹر میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھے جانے پر چوکس فوجی جوانوں نے دراندازی کی کوشش کا شبہ ہوا جس انہوں نے عسکریت پسندوں پر گولیاں چلائی۔ حکام نے بتایا کہ انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ فوج نے جموں ڈویژن کے پہاڑی اضلاع سے عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے کے لیے پہلے ہی 4 ہزار سے زیادہ فوجیوں کو تعینات کیا ہے، جن میں اعلیٰ تربیت یافتہ ایلیٹ کمانڈوز اور پہاڑی جنگ میں تربیت یافتہ فوجی شامل ہیں۔ یہ قدم ان اضلاع میں سرگرم 40 سے 50 غیر ملکی عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کی رپورٹوں کے بعد اٹھایا گیا ہے، جو گزشتہ چند مہینوں میں کٹھوعہ، ڈوڈہ، ریاسی، پونچھ اور راجوری میں گھات لگا کر کیے گئے حملوں کے ذریعے قابل اعتبار ہیں۔

Last Updated : Aug 5, 2024, 9:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details