اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، تلاشی مہم جاری - Arms Ammunition Recovered

سکیورٹی فورسز نے پونچھ راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کرتے ہوئے اسحلہ و گولہ باردو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Arms Ammunition Recovered in Rajouri
راجوری میں اسلحہ گولہ بارود برآمد (ETV Bharat Urdu File Photo)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 11:45 AM IST

راجوری، پونچھ:جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے بڑھتے واقعات کے درمیان پولیس اور فوج کے جوانوں کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ایک اہم کارروائی میں، بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع راجوری کے علاقے کالاکوٹ میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا کامیابی سے پردہ فاش کیا ہے۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز یونٹ اور مقامی پولیس نے رات بھر مشترکہ آپریشن کیا جس کے بعد انہوں نے ایک اے کے رائفل اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
بھارتی فوج اور مقامی پولیس کالاکوٹ میں عسکریت پسندی کی کارروائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مقصد سے مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اب کالاکوٹ کے بالائی علاقوں سے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ جس کے بعد علاقے کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اہلکاروں نے سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔ اسلحہ برآمد ہونے کے بعد اب سرچ آپریشن مزید جاری ہے۔ ہتھیار برآمدگی کیس میں ملوث افراد کی شناخت سے متعلق معلومات جلد جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے جموں کا علاقہ عسکریت پسندوںکی جانب سے تخریب کاریوں کا مرکز بن چکا ہے۔ جہاں ہر دوسرے اور تیسرے دن عسکریت پسندوں کی جانب سے کارروائیاں کی جارہی ہیں اور سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details