اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی 60 نشستوں پر انتخابات لڑے گی۔ الطاف بخاری - Assembly Election 2024

جموں و کشمیراپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی اپنے دم پر انتخابات لڑے گی اور کسی کے ساتھ بھی اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہم 60 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔

جموں وکشمیراپنی پارٹی 60 نشستوں پر انتخابات لڑے گی
جموں وکشمیراپنی پارٹی 60 نشستوں پر انتخابات لڑے گی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 5:20 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کی 60 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی جن میں کشمیر کی 40 اور جموں صوبے کی 20 نشستیں شامل ہیں۔

جموں وکشمیراپنی پارٹی (ETV Bharat)

ہفتے کو سرینگر کے چھانہ پورہ علاقے میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا کسی بھی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس بار ہم نے آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جموں و کشمیر کی 60 نشستوں پر اپنے بل پر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سید الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی کا کسی بھی جماعت کو اتحاد نہیں ہے، بلکہ پی ڈی پی، بی جے پی، این سی اور کانگریس سمیت چار جماعتوں کا خفیہ اتحاد ہے ۔کچھ سیاسی جماعتیں کھلے عام اتحاد کررہی ہیں تو کہیں پردے کے پیچھے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وہیں سیاسی لیڈران کا ایک پارٹی سے مستعفی ہوکر دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں انتخابات منعقد کئے جارہے پہلے مرحلے کے انتخابات 18 ستمبر ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کے تحت 25 ستمبر کو جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات یکم اکتوبر کو ہونے جا رہے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details