اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سکھ برادری نے مشکل حالات میں بھی مسلم برادری کا ساتھ دیا: میرواعظ - Mirwaiz Greets Sikh Community - MIRWAIZ GREETS SIKH COMMUNITY

سکھ برادری کی مذہبی رواداری کی ستائش کرتے ہوئے میرواعظ اور علیحدگی پسند لیڈر مولوی عمر فاروق نے چھٹے گورو کے جنم دن پر سکھ مذہب کے ماننے والوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ا
میرواعظ مولوی عمر فاروق (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 5:02 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) :میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے ہرگوبند سنگھ جی کے یوم پیدائش پر سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ میرواعظ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ’’سکھ برادری نے ہمیشہ انسانیت، مذہبی رواداری، امن اور بھائی چارے کے اصولوں کو برقرار رکھا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ آج سکھ مذہب کے چھٹے گورو ہرگوبند سنگھ جی کا یوم پیدائش ہے۔

میرواعظ نے اپنے بیان میں سکھ برادری کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’سکھ برادری ہمیشہ غیر معمولی اور مشکل حالات میں بھی کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہی، اور ہمیشہ یہاں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و آشتی کے اصولوں پر مبنی تعلقات استوار رکھے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس برادری کو یہاں ہمیشہ سے عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا رہا ہے۔‘‘ میرواعظ کشمیر کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی لیڈران نے سکھ برادری کو چھٹے گورو کے جنم دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فارق کشمیر کی تاریخی جامع مسجد سرینگر کے خطیب ہیں جبکہ وہ علیحدگی پسند تنظیم کُل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی ہیں۔ ایسے میں قدیم زمانے سے ہی میرواعظ خاندان کی تاریخی جامع مسجد سے وابستگی رہی ہے۔ مولوی عمر فاروق کو اپنے والد اور سابق میرواعظ مولوی محمد فاروق کے قتل بعد میرواعظ بنایا گیا تب سے وہ جامع مسجد میں وعظ و تبلیغ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرواعظ نے جامع مسجد کے منبر سے کشمیری پنڈتوں کو واپس لوٹنے کی اپیل کی - Mirwaiz Urges Pandits to Return

ABOUT THE AUTHOR

...view details