اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے کشمیر انتظامیہ مستقل چوکس - Amarnath Yatra 2024

Amarnath Yatra 2024: جموں سے 398 امرناتھ یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ جتھا امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوا۔ جموں میں واقع بھگوتی نگر یاتری نواس سے یہ تازہ جتھا امرناتھ گپھا کی جانب جمعہ کی صبح روانہ ہوا۔

Another batch of 398 pilgrims left for Amarnath Yatra from Jammu
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 398 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 9, 2024, 11:27 AM IST

جموں:جون کی 29 تاریخ سے شروع ہونے والی 52 روزہ طویل امرناتھ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری ہے۔ جمعہ کی علی الصبح 398 یاتریوں پر مشتمل ایک اور تازہ دستہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے امرناتھ گپھا کی طرف روانہ ہوا۔ یاتریوں کے 41ویں قافلے نے بالتال کے بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی پہاڑیوں میں 3880 میٹر بلندی پر واقع گپھا کے درشن کے لیے آج علی الصبح اپنا سفر شروع کیا۔ وہیں گزشتہ روز 2173 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے۔

جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 398 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (File Photo ETV)
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سخت ترین سکیورٹی انتظامات کے درمیان 42ویں روز 398 یاتری 14 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے وادیٔ کشمیر کی جانب روانہ ہوئے۔ یہ تمام یاتری بالتل کے راستہ کے لیے روانہ ہوئے اور کسی بھی یاتری کو پہلگام کی طرف سے روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ جمعہ کی علی الصبح جموں سے وادی کی جانب روانہ ہونے والے یاتریوں میں 340 مرد، 45 خواتین، 09 سادھو اور 4 بچے شامل ہیں، یہ تمام یاتری صرف بالتل کے راستہ سے ہی امرناتھ گپھا کے درشن کے لیے روانہ ہوئے۔ جب کہ پہلگام راستہ سے فی الحال یاترا کو روک دیا گیا ہے۔
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 398 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ANI)
جموں سے امرناتھ یاترا کے لیے 398 یاتریوں کا ایک اور دستہ روانہ ہوا (ANI)

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 29 جون کو امرناتھ یاترا کے آغاز کے بعد سے اب تک 507139 یاتریوں نے مقدس گپھا کے درشن کیے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ 52 روز پر مشتمل امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوئی جو 19 اگست تک جاری رہے گی، انتظامیہ کی جانب سے اس یاترا میں شامل عقیدت مندوں کی سہولیات کے لیے ہر طرح کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details