بانڈی پوری: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع مالمگام میں منعقدہ ننگا باجی کا سالانہ عرس سات دنوں تک جاری رہے گا۔رواں ماہ کی دس تاریخ کو سالانہ عرس کا اہتمام ہوگا۔ اس موقعے پر ضلع بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں سے عقیدت مند درگاہ پر حاضری دہنے کے لئے آتے ہیں۔
اس موقعے پر دعائیہ محفل اور مجالس کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ لنگر کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ عرس مبارک کے دوران مزار پر چادر چڑھائے جانے کے ساتھ ساتھ جھنڈا بھی لہرایا جائے گا۔ عرس کے دوران مفت لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ عقیدت مندوں کے لئے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔