اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا 2024 کے لئے انتظامات کو دی جارہی ہے حتمی شکل - Arrangements For Amarnath Yatra - ARRANGEMENTS FOR AMARNATH YATRA

Arrangements For Amarnath Yatra Being Put Into Final Shape سالانہ امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہوگی جس کےلئے تمام تر انتظامات تقریباً مکمل کرلئے گئے۔ اس سال امرناتھ یاترا کےلئے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

امرناتھ یاترا 2024 کے لئے انتظامات کو دی جارہی ہے حتمی شکل
امرناتھ یاترا 2024 کے لئے انتظامات کو دی جارہی ہے حتمی شکل (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 7:11 PM IST

اننت ناگ : شری امرناتھ یاترا 2024 کے حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس بار یاترا میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کے علاوہ طبی و دیگر انتظامات پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے اور مقدس گپھا تک یاترا ٹریک کو بھی قابل آمد و رفت بنایا گیا ہے۔ ہمالیا کی آغوش میں بابا برفانی کی گپھا میں مقدس شیو لنگم کے درشن کے سلسلے میں امرناتھ یاترا 29 جون سے شروع ہونے والی ہیں۔

امرناتھ یاترا 2024 کے لئے انتظامات کو دی جارہی ہے حتمی شکل (ETV Bharat)
جبکہ چندن واڑی اور بال تل کے راستوں سے مقدس گپھا کو جانے والے ہمالیائی ٹریک کو چندن واڑی سے گھپا تک بی آر او کی جانب سے آمد و رفت کے قابل بنانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ انتظامیہ کے اہلکاروں نے پہلے ہی مختلف پڑھاؤں سمیت مقدس گپھا تک پیش قدمی کی ہے اور بجلی و مواصلات سمیت تمام دیگر انتظامات کو مکمل کیا گیا ہے۔ امرناتھ یاترا کےلیے سیکورٹی ہمیشہ ایک چلینج رہتا ہے ۔ اس بار چلینج سے نمٹنے کےلئے ہائ ٹیک انتظامات کو عملایا جا رہا ہے ۔ جموں سے کشمیر کسی بھی یاترا گاڑی کو بنا آر او پی چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کی خدمات کے علاوہ تین درجہ سیکورٹی گارڈ قائم کیا گیا ہے اور قومی شاہراہ و دیگر اہم شاہراہوں پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات عمل میں لاۓ گۓ ہیں جبکہ اس بار یاتریوں و سروس پروایڈرس کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کےلیے آر ایف آئی ڈی اور جی پی ایس چپس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ جموں کشمیر پولیس کے علاوہ سی آر پی ایف ، بی ایس ایف ، ایس ایس بی و فوج کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
امرناتھ یاتریوں کی طبی نگہداشت کے لیے ڈائرکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے اس بار خاص انتظامات کۓ گۓ ہیں ۔ جبکہ چندن واڑی اور بال تل میں ڈی آر ڈی او کے ہائ ٹیک اسپتال قائم کۓ گۓ ہیں۔ بابا امرناتھ کی مقدس گپھا سطح سمندر سے 12,756 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اس سال 5 لاکھ سے زائد پاتریوں کی آمد متوقع ہے۔ جبکہ یہ یاترا صدیوں سے مزیبی بھائ چارے کی ایک مثال بھی ہے اور اس بار بھی مقامی لوگوں کا یاترا کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details