اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: پتی پورہ علاقے میں طویل عرصے بعد عید میلاد النبی کی ریلی کا اہتمام - Milad un Nabi - MILAD UN NABI

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چالیس برس بعد جشن میلاد النبی کی ریلی نکالی گئی۔ اسی کے ساتھ استانی عالیہ پر شب خوانی کی گئی۔

ضلع پلوامہ کے پتی پورہ علاقے سےچالیس برس بعد عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی
ضلع پلوامہ کے پتی پورہ علاقے سےچالیس برس بعد عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 1:42 PM IST

Updated : Sep 17, 2024, 3:05 PM IST

پلوامہ: پتی پورہ علاقے میں طویل عرصے بعد عید میلاد النبی کی ریلی کا اہتمام (ETV BHARAT)

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پتی پورہ علاقے سے آج حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے میلاد ریلی نکالی گئی جو محتلف علاقوں سے ہوتی ہوئی پتی پورہ میں اختتام کی گئی۔ میلاد ریلی میں بچوں کے ساتھ ساتھ شہریوں نے شرکت کی۔ بچوں نے اس موقع پر حضور پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم پر درود سلام پیش کیے جبکہ حضور صلی علیہ وسلم کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

اس موقعے پر مرکزی جامع مسجد پتی پورہ کے صدر محمد شعبان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج چالیس سالوں کے بعد علاقے سے میلاد النبی صلی علیہ وسلم کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی جبکہ استانی عالیہ پر شب خوانی کی گئی اور ہر نماز کے بعد تبرکات کی زیارت کرائی گئی۔
مزید پڑھیں: کالعدم جماعت اسلامی کے آزاد امیدوار کی بانڈی پورہ میں انتخابی مہم

اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد پتی پورہ کے امام وخطیب مولوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت حضور صلی وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشرے میں طرح طرح کی سماجی بیماریاں پھیل گئی ہے۔ جن کو دور کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہیے اور حضور صل وسلم کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ان بدعتوں سے ہم خود کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

Last Updated : Sep 17, 2024, 3:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details