وزیراعظم کی ریلی میں جنوبی کشمیر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی اننت ناگ: جنوبی کشمیر سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت کریں گے۔ 7 مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی دورہ کشمیر کے دوران سرینگر نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اطلاع ہے کہ وزیر اعظم کی اس ریلی میں تقریبا دو لاکھ سے زائد لوگ شرکت کرنے والے ہیں۔ وہیں جنوبی کشمیر سے بھی لوگوں کی خاصی تعداد اس ریلی میں شرکت کرنے والی ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے بی جے پی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کل وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت کے لیے بے تاب ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج دن بھر تیاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔ جبکہ بی جے پی لیڈران کارکنوں کو یک جٹ کرنے کی کوشش میں ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ جنوبی کشمیر سے بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں شرکت کریں گے۔ جنوبی کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں اور ان کو وزیر اعظم نریندر مودی سے کافی امیدیں ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنماؤں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے کشمیری عوام کی زبردست حمایت حاصل ہیں اور اس ریلی میں لاکھوں لوگ شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ اس بار کشمیر میں کمل کھلے گا، ہمیں یقین ہے کہ جس طرح نریندر مودی نے کشمیر کی فلاح و بہبود کیلئے آج تک کام کیا، آگے بھی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی لوگ 7 مارچ کو وزیر اعظم کے استقبال کے لئے بخشی اسٹیڈیم جائیں گے اور آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت سے کامیاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک یہاں کے لوگوں نے جتنی بھی مشکلاتوں کا سامنا کیا ہے، ان پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
غور طلب ہو کہ انتظامیہ کی جانب سے جہاں ریلی کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، وہیں پارٹی کی جانب سے جلسے میں لوگوں کی آمد کے حوالے سے میٹینگ اور پروگرامز انعقاد کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم دورہ کشمیر کے پیش نظر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے۔ اس دروان سکیورٹی فورسز نے شہر سرینگر کو چھاونی میں تبدیل کر دیا۔ اس کے علاوہ ایس او جی کمانڈوز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔