اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل لوک عدالت میں 9مقدمات کا تصفیہ

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں محکمہ جات اور صارفین کے مابین معاملات/کیسز کو حل کرنے لئے یک رکنی بینچ پر مشتمل لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا۔

گاندربل لوک عدالت میں 9مقدمات کا تصفیہ
گاندربل لوک عدالت میں 9مقدمات کا تصفیہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 6:11 PM IST

گاندربل (جموں کشمیر) :ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل نے ضلع میں صارفین کے مقدمات کے فوری حل کے لیے لوگ عدالت کا انعقاد عمل میں لایا۔ منتظمین کے مطابق لوک عدالت کے انعقاد کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور ضلع میں زیر التوا صارفین کے کیسز کو نپٹانا مقصود تھا۔ لوک عدالت میں مقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیے کے لیے سنگل بنچ تشکیل دیا گیا تھا۔

تشکیل دی گئی عدالتی بنچ کی صدارت نصرت علی حکاک، سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل اور ایڈووکیٹ نذہت رشید نے انجام دی۔ اس لوک عدالت میں مجموعی طور پر 10 مقدمات تصفیہ کے لیے اٹھائے گئے تھے جن میں سے 9مقدمات کو حل کیا گیا۔ لوک عدالت کا انعقاد رتیش کمار دوبے، چیئر مین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ) گاندربل کی نگرانی میں اور نصرت علی حکاک، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Lok Adalat held at Ramban رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام

صارفین نے لوک عدالت میں معاملات کے حل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے طول و ارض میں لوک عدالتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس دوران عائلی مسائل یا محکمہ جات اور صارفین کے مابین مقدمات، معاملات کا تصفیہ کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details