اردو

urdu

ETV Bharat / international

حماس کو غزہ سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔۔۔ اسرائیلی فوج کا اعتراف - IMPOSSIBLE TO ELIMINATE HAMAS - IMPOSSIBLE TO ELIMINATE HAMAS

آئی ڈی ایف کے چیف ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک بیان میں اسرائیل کی نتن یاہو حکومت کے ہوش فاختہ کر دیے ہیں۔ ہگاری نے جیسے ہی حماس کو جڑ سے اکھاڑنے کے حکومت کے منصوبوں کی دھجیاں اڑائیں، غزہ جنگ سے متعلق اسرائیلی حکومت اور فوج کے درمیان جاری رسہ کشی منظر عام پر آگئی۔

whoever thinks we can eliminate Hamas is wrong
حماس کو غزہ سے ختم نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی فوج کا اعتراف (Photo: AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 8:53 AM IST

Updated : Jun 20, 2024, 4:26 PM IST

یروشلم:اسرائیل غزہ میں آٹھ مہینوں سے لگاتار بم برسا رہا۔ اسرائیل کی بحرئیہ، فضائیہ اور برّی افواج رات دن غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتی رہتی ہیں۔ بغیر ثبوت پیش کئے اسرائیلی فوج دعویٰ کرتی رہتی ہے کہ اس نے حماس کے عسکری ونگ کے ہزاروں جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ لیکن خود اسرائیلی فوج کے سابق فوجی افسران حکومت اور فوج کے دعوے کو مسترد کرتے آئے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل غزہ میں اپنا ہدف کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔

اب خود اسرائیلی ڈفینس فورس (آئی ڈی ایف) اس بات کا اعتراف کررہی ہے کہ غزہ سے حماس کو ختم کرنا ناممکن ہے۔ اسرائیلی فوج کے چیف ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے نتن یاہو حکومت کے حماس کے عسکری ونگ کو تباہ کرنے کے بیان کردہ ہدف پر ہی سوال اٹھائے ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم بارہا یہ بیان دیتے آئے ہیں کہ وہ غزہ سے حماس کا نام ونشان مٹا دیں گے، حماس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے۔ انھوں نے تو یہ بھی کہا ہے کہ حماس کے خاتمہ تک اسرائیل کی جنگ جاری رہے گی بھلے ہی اس مہم میں تنہا پڑ جائے۔ نتن یاہو کے حماس کو غزہ سے ختم کرنے کے بیان کی خود اسرائیلی فوج نے قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ جنگ اب اپنے نویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے، اسرائیلی عوام اور فوج میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ انھیں جنگ کا کوئی واضح خاتمہ یا جنگ کے بعد کا منصوبہ نظر نہیں آرہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے چیف ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے بدھ کے روز اسرائیل کے حماس کی حکومتی اور فوجی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے مقصد کو ناقابلِ حصول قرار دیے دیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق نتن یاہو حکومت کا یہ جنگی مقصد عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے جیسا ہے۔

ہگاری نے چینل 13 نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، حماس ایک خیال ہے، حماس ایک جماعت ہے۔ اس کی جڑیں لوگوں کے دلوں میں پیوست ہیں، اور جو بھی یہ سوچ رہا ہے اور سمجھ رہا ہے کہ ہم حماس کو ختم کر سکتے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ہگاری نے حکومت کو ہی انتباہ دے دیا کہ اگر حکومت جلد کوئی متبادل پیش تلاش نہیں کرتی غزہ کی پٹی میں حماس ہمیشہ موجود رہے گی۔

ہگاری سے قبل اسرائیلی فوج کے سابق افسران بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کو اپنے جنگی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بہت بڑی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے، اور ممکن ہے کہ وہ اپنا ہدف حاصل ہی نہ کر پائے۔

آئی ڈی ایف کے چیف ترجمان کے بیان کے بعد نتن یاہو حکومت پر سکتہ تاری ہو گیا ہے۔ ہڑبڑاہٹ میں حکومت نے اپنی جانب سے فوری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ، فوج نے حماس کی جنگی اور حکمرانی کی صلاحیتوں کی تباہی کو جنگی اہداف میں سے ایک قرار دیا ہے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج حکومت کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب فوج نے بھی ہگاری کے انٹرویو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ، آئی ڈی ایف حکومت کے بیان کردہ جنگی اہداف کے لیے پرعزم ہے۔ فوج نے مزید کہا کہ، ہگاری نے انٹرویو میں حماس کو ایک نظریے اور خیال کے طور پر ختم کرنے کے بارے میں اپنی رائے پیش کی ہے۔

اسرائیلی فوج اور حکومت کے درمیان جاری رسہ کشی کے بیچ لبنان سے حزب اللہ بھی اسرائیل کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ نے اپنے پرانے دشمن اسرائیل کو وسیع جنگ کے خلاف خبردار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ، لبنان کی حزب اللہ کے پاس نئے ہتھیار اور انٹیلی جنس صلاحیتیں ہیں جو اسے اسرائیل کے اہم مقامات کو نشانہ بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

حسن نصر اللہ کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مہینوں سے جاری سرحد پار تنازع ابلتے ہوئے نقطہ پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 20, 2024, 4:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details