اردو

urdu

امریکی فوج کا یمن میں مسلسل دوسرے دن حوثیوں کے چار بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو تباہ کرنے کا اعلان - US military attack on Houthis

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 1:06 PM IST

Americas Red Sea Mission امریکہ یمن میں لگاتار حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ امریکی فوج نے یمن میں حوثیوں کے چار بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: امریکی فوج نے جمعہ کو صبح یمن میں حوثیوں کی طرف سے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن لانچ کئے گئے چار بغیر پائلٹ کے ڈرونز کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ "ایکس" پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ "28 مارچ کو شام چھ بجے صعناء کے مقامی وقت کے مطابق 10:56 پر مسلسل دوسرے دن امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثیوں کے چار ڈرونز کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ڈرون بحیرہ احمر کے اوپر اتحادیوں کے جہاز اور ایک امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنا رہے تھے"۔

العربیہ کے مطابق کل جمعرات کو امریکی فوج نے فجر کے وقت اعلان کیا کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے لانچ کیے گئے چار لانگ رینج ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ تاہم حوثیوں کی طرف سے بھیجے گئے ڈرونز سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بدھ کے روز اپنی کارروائیوں کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ "سینٹرل کمانڈ 4 طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز کی شناخت اور تباہ کرنے میں کامیاب رہی جنہیں یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے لانچ کیا تھا"۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ "یہ ڈرون ایک امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنا رہے تھے اور بدلے میں جنگی جہاز نے بحیرہ احمر کے علاقے میں اپنا دفاع کرتے ہوئے ان پر کارروائی کی"۔

قابل ذکر ہے کہ 19 نومبر سے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تقریباً 73 بحری جہازوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کا دعویٰ ہےکہ وہ غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں اسرائیلی کمپنیوں یااسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details