ماسکو: روس یوکرین جنگ کے درمیان روس کے شہر کازان پر بڑا حملہ ہوا ہے۔ خبر ہے کہ یوکرین کی جانب سے تین بڑی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملے ڈرون کے ذریعے کیے گئے ہیں۔ واقعے کی تصاویر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ اس حملے کے بعد روس کے شہر کازان میں افراتفری مچ گئی۔
روسی خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے سوشل میڈیا ایکس پر اس بارے میں جانکاری دی۔ ایجنسی کے مطابق یوکرین نے روسی شہر کازان میں سویلین انفراسٹرکچر پر ڈرون حملے کیے۔ یوکرین نے کازان میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف سمتوں سے ڈرون حملے شروع کیے ہیں۔ ادھر روسی وزارت دفاع نے کہا کہ تین ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:یوکرین نے پہلی بار روس پر امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائل داغے
یہ حملہ امریکہ کے نائن الیون حملے کی یاد تازہ کر رہا ہے۔ روسی ایوی ایشن واچ ڈاگ روساویاتسیا کے مطابق، روس کے قازان ہوائی اڈے نے شہر پر یوکرین کے ڈرون حملے کے بعد تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔