اردو

urdu

ETV Bharat / international

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا، اب شہر میں ہر طرف گرد و غبار - RAFAH THE CITY OF DUST - RAFAH THE CITY OF DUST

کبھی لاکھوں فلسطینیوں کی پناہ گاہ رہا رفح آج پوری طرح ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسرائیلی افواج نے اس شہر کو حماس کا آخری گڑھ قرار دیتے ہوئے یہاں فضائی اور زمینی کارروائی شروع کی تھی۔

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا
دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا (Photo: AP)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 7:04 AM IST

رفح، غزہ کی پٹی: دو ماہ قبل، صیہونی افواج کے رفح پر حملہ کرنے سے قبل، اس شہر نے غزہ کے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پناہ دی تھی۔ آج یہ شہر دھول سے ڈھکا ہوا ہے، ہر طرف سنّاٹا چھایہ ہوا ہے۔

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا، اب شہر میں ہر طرف گرد و غبار (Photo: AP)

لاوارث، گولیوں سے چھلنی اپارٹمنٹ کی عمارتوں نے دیواریں، ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں، ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے بیڈ رومز اور کچن چیخ چیخ کر اس شہر کی بربادی کی کی داستان سنا رہے ہیں۔ جس طرح سے اسرائیلی فوج نے اس شہر میں جارحیت دکھائی ہے اس سے حالات ایسے بن گئے ہیں کہ یہاں سڑکوں پر شہری کم اور فوج کی گرد و غبار اڑاتی گاڑیاں زیادہ نظر آتی ہیں۔

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا، اب شہر میں ہر طرف گرد و غبار (Photo: AP)

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے رفح میں حماس کے جنگجوؤں کو تقریباً شکست دے دی ہے۔ اسرائیل نے رفح کو اس سال کے شروع میں غزہ میں حماس کے آخری گڑھ کے طور پر پیش کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز صحافیوں کو رفح میں مدعو کیا، 6 مئی کو حملے کے بعد پہلی بار بین الاقوامی میڈیا نے غزہ کے جنوبی شہر کا دورہ کیا۔ اسرائیل نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے بین الاقوامی صحافیوں کو آزادانہ طور پر غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا، اب شہر میں ہر طرف گرد و غبار (Photo: AP)

رفح پر حملہ کرنے سے پہلے، اسرائیل نے کہا تھا کہ حماس کی باقی چار بٹالین وہاں سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، یہ تقریباً 25 مربع میل (65 مربع کلومیٹر) کا علاقہ ہے جس کی سرحد مصر سے ملتی ہے۔ اسرائیل کادعویٰ ہے کہ اس کی رفح کی فوجی کارروائی میں سینکڑوں جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن اسرائیل یہ نہیں بتاتا کہ اس کے فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں سینکڑوں فلسطینی خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوے ہیں۔

رفح میں حماس کت عسکری ونگ نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اسرائیلی فوج کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ گزشتہ ماہ ایک ہی دھماکے میں اسرائیل کے آٹھ فوجیوں کو جنگجوؤں نے ہلاک کر دیا تھا۔

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا، اب شہر میں ہر طرف گرد و غبار (Photo: AP)

ایک اندازے کے مطابق 1.4 ملین فلسطینی غزہ میں جنگ سے بچنے کے لیے رفح میں داخل ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ اب تقریباً 50,000 آبادی رفح میں بچ گئی ہے۔ جنگ سے پہلے شہر کی آبادی تقریباً 275,000 تھی۔

یہاں کے زیادہ تر لوگ اسرائیل کے اعلان کردہ قریبی "انسانی ہمدردی کے علاقے" میں چلے گئے ہیں جہاں حالات سنگین ہیں۔ ایک بڑی تعداد صاف پانی، خوراک، باتھ رومز اور طبی نگہداشت سے محروم ہے۔ یہاں بے گھر فلسطینی ساحل سمندر کے ساتھ خیمے کے کیمپوں میں زندگی گزارنے کے لیے مجبور ہیں۔

جنوبی غزہ میں امداد پہنچانے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ رفح میں اسرائیل کی دراندازی نے غزہ کے جنوب میں دو بڑی گزرگاہوں میں سے ایک کو بند کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دوسری مرکزی کراسنگ کریم شالوم سے بہت کم امداد داخل ہو سکتی ہے کیونکہ یہ راستہ بہت خطرناک ہے۔

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا، اب شہر میں ہر طرف گرد و غبار (Photo: AP)

انسانی ہمدردی کے گروپوں کا کہنا ہے کہ جتنی دیر تک امداد کی ترسیل روکی جائے گی، غزہ میں اسپتالوں کے لیے اشد ضروری ایندھن ختم ہوتا جائے گا ، پانی کو صاف کرنے والے پلانٹس اور گاڑیاں بھی کام کرنا بند کر دیں گی۔ مشرقی بحیرہ روم کے لیے عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی نے کہا کہ، "ہسپتالوں میں ایک بار پھر ایندھن کی کمی ہے، جس سے اہم خدمات میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔" "زخمی لوگ مر رہے ہیں کیونکہ ایمبولینس خدمات کو ایندھن کی قلت کی وجہ سے تاخیر کا سامنا ہے۔"

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ رفح میں ایک منظم فوجی قوت کے طور پر گروپ کو ختم کرنے کے قریب ہے۔

جیسے جیسے انسانی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے، اسرائیل اپنی جارحیت کو آگے بڑھا رہا ہے اور رفح میں لڑائی جاری ہے۔

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا، اب شہر میں ہر طرف گرد و غبار (Photo: AP)

بدھ کے روز صحافیوں کے قریب گولیوں کی آوازیں سننے کے بعد، فوجیوں نے گروپ کو بتایا کہ وہ ساحل سمندر کا دورہ نہیں کریں گے، جیسا کہ منصوبہ بنایا گیا تھا۔

یہ گروپ اس کے فوراً بعد شہر سے روانہ ہوا، گاڑیوں کے ذریعے اٹھنے والے دھول کے بادلوں نے اپنے پیچھے ہونے والی تباہی کو عارضی طور پر چھپا دیا۔

دو ماہ کے اسرائیلی حملوں نے رفح کو خاک آلود کر دیا، اب شہر میں ہر طرف گرد و غبار (Photo: AP)

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details