اننت ناگ (اشفاق احمد میر): جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع جیل میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار کی پیر کی صبح موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کی صبح ایک سی آر پی ایف اہلکار ڈسٹرکٹ جیل اننت ناگ میں اس وقت بے ہوش ہو گیا جب وہ ڈیوٹی پر تھا۔ بے ہوش ہونے کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی اہلکار کی شناخت سی آر پی ایف کے 116 بٹالین کے کھرت پرکاش مدھوکر کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹوں میں اہلکار کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا ہے۔ سی آر پی ایف افسران نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اننت ناگ میں ایمرجنسی میں خاتون مریضہ کو نکالنے میں مدد کی، گھر میں پیدائش کے دوران نوزائدہ کی موت
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سرینگر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) نے ایک ایڈوائزری میں سردیوں کے موسم میں دل کے دورے کے بڑھتے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ میڈیکل کالج نے آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے الرٹ کیا تھا کہ شدید سردی اور فضائی آلودگی کی وجہ دل کے دورے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ان حالات میں مشورہ دیا جاتا ہے کہ جتنا ممکن ہو سکے لوگ کو گرم رکھیں۔