اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایکس نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے نئے اکاؤنٹ کو بند کر دیا

ایکس نے ایران کے سپریم لیڈر کے عبرانی زبان میں میسج پوسٹ کرنے والے ایک نئے اکاؤنٹ کو بند کر دیا ہے۔

ایکس نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے نئے اکاؤنٹ کو بند کر دیا
ایکس نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے نئے اکاؤنٹ کو بند کر دیا (AP)

By AP (Associated Press)

Published : Oct 28, 2024, 10:53 AM IST

واشنگٹن: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی جانب سے عبرانی زبان میں میسج پوسٹ کرنے والے ایک نئے اکاؤنٹ کو بند کر دیا ہے۔

اس اکاؤنٹ کو پیر کے اوائل میں بند کر دیا گیا ہے جس میں ایک مختصر نوٹ شامل کیا گیا۔ ایکس نے نوٹ میں کہا کہ، ایکس ایسے اکاؤنٹس کو بند کر دیتا ہے جو ایکس کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کس طرح کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ واضح رہے، ایکس ایلون مسک کی ملکیت والی سوشل میڈیا کمپنی ہے۔

ایکس کا یہ اقدام گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل کے ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے یہ نیا ایکس اکاؤنٹ اتوار کو عبرانی میں ایک پیغام کے ساتھ کھولا گیا تھا، جس میں لکھا تھا، اللہ کے نام سے، جو سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے۔

خامنہ ای کے دفتر نے گزشتہ کئی برسوں سے ایکس پر 85 سالہ سپریم لیڈر کے متعدد اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں اور ان سے ماضی میں مختلف زبانوں میں پیغامات پوسٹ کیے گئے ہیں۔

ایکس پر ایک دوسرا پیغام خامنہ ای کے اتوار کے خطاب سے مطابقت رکھتا ہے اور اسے ان کے انگریزی اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا تھا۔ پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ، صہیونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔ وہ ایران کو نہیں جانتے۔ وہ ابھی تک ایرانی عوام کی طاقت، اقدام اور عزم کو صحیح طور پر نہیں سمجھ سکے ہیں۔ اس پوسٹ میں ہفتے کے روز ایران پر اسرائیل کے حملے کا حوالہ دیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب خامنہ ای کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔ فروری میں، میٹا نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے بعد فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت پر آیت اللہ علی خامنہ ای کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بند کر دیا تھا۔

ایران میں ایکس اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو برسوں سے بلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details