ETV Bharat / international

حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو نیا سربراہ مقرر کر دیا - NAIM KASSEM NEW HEZBOLLAH LEADER

حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔

NAIM KASSEM NEW HEZBOLLAH LEADER
حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو نیا سربراہ مقرر کر دیا (Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 3:34 PM IST

بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اپنا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ وہ اس سے قبل حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل تھے۔

حزب اللہ نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شوریٰ کونسل نے متفقہ طور پر قاسم (71) کو نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔ نعیم قاسم کو 1991 میں حزب اللہ کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ نصراللہ کے حزب اللہ کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد بھی نعیم نائب سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ قاسم کو تنظیم کے اصولوں اور مقاصد پر عمل کرنے کے جوش کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔ نعیم کو عام طور پر حزب اللہ میں نمبر دو لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ ان لوگوں میں بھی شامل تھے جنہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کی بنیاد رکھی تھی۔

غور طلب ہے کہ نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا، جب کہ وہ اس سے قبل حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے تین مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔

حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد ان کے خالہ زاد بھائی اور داماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان تھا، مگر صفی الدین بھی کچھ دن قبل ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ طویل عرصے تک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اور سربراہ رہنے والے حسن نصراللہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے 7 اعلیٰ عہدے دار کون تھے؟

حزب اللہ کے متوقع سربراہ کو بھی قتل کرنے کا دعویٰ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.