ETV Bharat / international

امریکہ نے غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی - GAZA CEASEFIRE PROPOSAL

غزہ میں حماس رہنما یحیٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی کی کوششوں میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے۔

سی آئی اے سربراہ ولیم برنز
سی آئی اے سربراہ ولیم برنز (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2024, 12:35 PM IST

تل ابیب: غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ سمیت دیگر ثالت ایک بار پھر اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ غزہ میں حماس رہنما یحیٰ سنوار کی ہلاکت کے بعد سے ہی اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سرگرم ہے۔ اسرائیل کی پہل کے بعد امریکہ، قطر اور مصر دونوں فریق سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ اسی بیچ گذشتہ دنوں جہاں مصر نے دو روزہ جنگ بندی کی تجویز فریقین کے سامنے رکھی، وہیں آج امریکہ نے 28 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کی پیشکش کی۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی پیشکش

ایکسیوس (Axios) نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے غزہ میں قید تقریباً آٹھ اسیروں کی رہائی اور اسرائیلی جیلوں میں قید درجنوں فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے 28 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

تین اسرائیلی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برنز نے اتوار کو اسرائیلی اور قطری ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ تجویز پیش کی۔ تاہم اس تجویز میں حماس کے بنیادی مطالبے مستقل جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا پر توجہ نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر نے غزہ میں دو روزہ جنگ بندی اور 4 یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز پیش کی

رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل جنگ میں ایک عارضی وقفے کے لیے تیار ہے، لیکن حماس ایک ایسی عارضی جنگ بندی چاہتی ہے جو مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کی راہ ہموار کرے۔ ایسے میں اگر کوئی بھی فریق اپنے موقف میں نرمی نہیں لاتا ہے تو مستقبل قریب میں کوئی بھی ڈیل مشکل ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.