غزہ: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ہر کوئی بھوکا ہے، بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ مطلوبہ سطح پر خوراک فراہم نہ کی گئی تو مزید لوگ بیمار ی سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غزہ میں بھوک اور بیماریوں کے بارے میں ایک پوسٹ جاری کی گئی۔
جس میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہر کوئی بھوکا ہے، بہت سے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ متعدی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔ بھوک لوگوں کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کو کمزورکر دیتی ہے اور اس سے انسان موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کے مصائب کا خاتمہ ہونا چاہیے اور فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔