واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کوئی انتخابی مبصر ہندوستان نہیں بھیج رہا ہے لیکن ہندوستان میں شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط کرنے کے لیے بے چین ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی پریس کانفرنس میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ امریکہ کوئی مبصر نہیں بھیج رہا ہے۔ محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے جمعرات کو اپنی روزانہ کی نیوز کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم عام طور پر ترقی یافتہ جمہوریتوں کے معاملے میں ایسا نہیں کرتے جیسا کہ ہندوستان کے معاملے میں ہوتا ہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ، یقیناً ہم ہندوستان میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید گہرا اور مضبوط کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور ہم صرف الیکشن ہونے دیں گے۔
2024 لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 نشستوں پر ووٹ ڈالیں جائیں گے۔