ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ آتشزدگی واقعہ میں کم عمر بھائی بہن زندہ جل کر ہلاک ہوگئے - TWO MINOR SIBLINGS BURNT ALIVE

بارہمولہ میں آتشزدگی واقعہ میں معصوم بھائی اور بہن زندہ جلکر جاں بحق ہوگئے۔ المناک واقعہ فیروز پور ٹنگمرگ میں پیش آیا۔

بارہمولہ آتشزدگی واقعہ میں کم عمر بھائی بہن زندہ جل کر ہلاک ہوگئے
بارہمولہ آتشزدگی واقعہ میں کم عمر بھائی بہن زندہ جل کر ہلاک ہوگئے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2025, 10:16 PM IST

بارہمولہ : شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کے فیروز پورہ ٹنگمرگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک رہائشی شیڈ میں آگ لگنے کے بعد دو کمسن بھائی بہن زندہ جلکر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات دوپہر فیروز پورہ ٹنگمرگ میں محمد اشرف ڈار ولد غلام نبی ڈار کے رہائشی شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد شیڈ کو پوری طرح آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بارہمولہ آتشزدگی واقعہ میں کم عمر بھائی بہن زندہ جل کر ہلاک ہوگئے (Etv Bharat)

المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب جاں بحق ہونے والے بچوں کی والدہ سبزی خریدنے بازار گئی ہوئی تھیں۔ جب وہ واپس لوٹی تو شیڈ میں آگ شعلے بھڑک رہے تھے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق، مقامی لوگوں نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی تاہم بچوں کو بچانے میں ناکام رہے۔ آگ کے شعلے، جو تیزی سے لکڑی کے ڈھانچے کو اپنی لپیٹ میں لے لئے تھے جس کی وجہ سے دونوں نابالغوں شیڈ میں ہی زندہ جلکر ہلاک ہوگئے۔ امدادی کوششوں کے باوجود دونوں بہن بھائی کو بچایا نہیں جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک ہیلتھ سنٹر نیوہ پلوامہ میں بنیادی سہولیات کے فقدان - NEWA HEALTH CENTRE PULWAMA

واقعہ کی اطلاع کے فوری بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام نے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایک اہلکار نے المناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرین کی شناخت مینا اشرف عمر 4 سال اور منتظر اشرف عمر 3 ماہ کے طور پر کی یہ دونوں بھائی بہن تھے اور محمد اشرف ڈار کے بچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.