اردو

urdu

ETV Bharat / international

حکومت بنانے کے لیے جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو دعوت دیتے ہیں: نواز شریف - پاکستان عام انتخابات

پاکستان عام انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہ ملنے پر مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے دوسری کامیاب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔

Nawaz Sharif
مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 8:53 PM IST

Updated : Feb 9, 2024, 9:45 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے عام انتخابات کے نتائج میں سب سے بڑی جماعت ہونے، دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو ملک کیلئے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عام انتخابات میں ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، ہم پر فرض بنتا ہے کہ اس ملک کو بھنور سے نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، سب کا احترام کرتے ہیں چاہے وہ پارٹی ہے یا آزاد لوگ ہیں، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں۔ زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، ہمارا ایجنڈا صرف اور صرف خوشحال پاکستان ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آپ کو معلوم ہے کس نے اس ملک کیلئے کیا کیا ہے؟ ہم نے کس طرح معاشی مشکلات سے نکالا اور معیشت کو ٹھیک کیا، ہمیں مینڈیٹ ملا ہے ضروری ہے کہ سب پارٹیاں مل کر ملک کو اس بھنھور سے نکالیں، یہ سب کا پاکستان ہے، سب کو مل کر اس کو بھنور سے نکالنا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک قومی اسمبلی کے غیر حتمی نتائج میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 90، مسلم لیگ 60 اور پیپلز پارٹی 48 سیٹ جیت چکے ہیں۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ نون، خیبرپختونخوا میں عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اور سندھ میں بلاول بھٹو کی پارٹی آگے ہے۔ ابھی بھی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان عام انتخابات کے نتائج: عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو برتری حاصل

Last Updated : Feb 9, 2024, 9:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details