ہیوسٹن: بیونس اور لیونارڈو ڈی کیپریو دونوں نے جمعہ کے روز کملا ہیرس کے لیے ریلی نکالی۔ اس موقعے پر ووٹروں پر زور دیا کہ وہ اسقاط حمل کے حقوق اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے اہم امور پر کارروائی کریں۔ بیونس نے امریکیوں سے 'ایک نیا گانا گانے' کا مطالبہ کیا۔ جب کہ ڈی کیپریو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ماحولیاتی ریکارڈ پر تنقید کی اور آب و ہوا کی کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
بیونس نے کہا کہ "میں یہاں ایک سیاستدان کی حیثیت سے نہیں آئی ہوں۔ میں یہاں ایک ماں کی حیثیت سے ہوں، ایک ایسی ماں جو اپنے بچوں اور ہمارے تمام بچوں کے مستقبل کی کافی پرواہ کرتی ہے۔"
غور طلب ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے صرف 11 دن قبل پاپ سپر اسٹار بیونس نے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیریس کی حمایت میں ہیوسٹن میں منعقدہ ایک ریلی میں شرکت کی۔ اپنے آبائی شہر ہیوسٹن میں منعقدہ اس ریلی میں، بیونس نے اسٹیج پر کہا کہ وہ یہاں ایک مشہور شخصیت کے طور پر نہیں، بلکہ ایک ماں کی حیثیت سے آئی ہیں۔