دیر البلاح، غزہ کی پٹی: غزہ میں وزارت صحت نے جمعہ کو جانکاری دی کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں 78 افراد جاں بحق اور 104 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت کے مطابق، تازہ ترین اعداد و شمار سے غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی کل تعداد 30,878 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد 72,402 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت کے مطابق جاں بحق ہونے واالوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے تھے۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، انروا نے کہا ہے کہ غزہ میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران تقریباً 9000 خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔ انروا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر، "غزہ کی خواتین اس وحشیانہ جنگ کے نتائج کو برداشت کر رہی ہیں۔" ایجنسی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر مائیں ہیں جو اپنے خاندانوں کو پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔
ایجنسی نے کہا کہ کچھ خواتین بنیادی طبی امداد کے بغیر بچے کو جنم دے رہی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بہت سی خواتین ماہواری سے متعلق غیرمعمولی طور پر غیر صحت مند زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔