اردو

urdu

ETV Bharat / international

حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار جاں بحق، اسرائیلی فوج کا دعویٰ - YAHYA SINWAR

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار غزہ میں ایک فوجی آپریشن میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

حماس کے سرکردہ رہنما سنوار غزہ میں مارے گئے یا نہیں، اسرائیلی فوج لے رہی ہے جائزہ
حماس کے سرکردہ رہنما سنوار غزہ میں مارے گئے یا نہیں، اسرائیلی فوج لے رہی ہے جائزہ (AP)

By AP (Associated Press)

Published : Oct 17, 2024, 7:14 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا حماس کے سرکردہ رہنما یحییٰ سنوار غزہ میں فوجی آپریشن میں مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا پر یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی خبریں نشر کی جارہی ہیں۔ اسرائیل کا سرکاری ریڈیو بھی یحییٰ سنوار کے اسرائیلی کارروائی میں ہلاک ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے ہلاک کیے جانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے دوران تین عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک تینوں کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن اس امکان کے تحت جانچ کی جا رہی ہے کہ تینوں مہلوکین میں سے ایک سنوار تھے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے اور فوج نے ان کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں۔ آرمی ریڈیو کے مطابق بظاہر ان تین میں سے ایک شخص کے بارے میں یحییٰ سنوار ہونے کا گمان کیا جارہا ہے اور اس کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ، سنوار 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے اہم معماروں میں سے ایک تھے۔ انہیں جولائی میں ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد گروپ کے سرکردہ رہنما کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details