اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ - سعودی عرب کا اسرائیل کو پیغام

Saudi Arab Israel Relations سعودی عرب سے اسرائیل کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی امریکی کوششوں کو جھٹکا لگا ہے۔ سعودی عرب نے واضح کر دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نافذ ہونے سے قبل اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔

Saudi Arab Israel Relations
Saudi Arab Israel Relations

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 8:20 AM IST

Updated : Jan 20, 2024, 11:21 AM IST

ڈیووسس:اقوام متحدہ میں سعودی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ میں سیز فائر تک اسرائیل سے کوئی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔ ڈیووس میں ہونے والے ورلڈک اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر نے واضح کیا کہ سعودی عرب غزہ میں سیز فائرتک تسلیم کرنے کی ڈیل پر بات نہیں کرے گا۔

سعودی سفیر نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت سب سے اہم چیز اس حقیقت کو دیکھنا ہےکہ سعودی عرب نے اب تک تعلقات کی بحالی کو اپنی پالیسی کا مرکز نہیں بنایا ہے بلکہ اس نے امن و استحکام کو اپنی پالیسی میں سب سے اہم رکھا ہے۔

ریما بنت بندر کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت یہ واضح کرچکی ہےکہ جب تک تشدد اور مسلسل قتل عام چلتا رہے گاہم اگلے کسی اور معاملے پر بات نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اب تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرچکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات اور مراکش بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت سے غزہ میں اسرائیل کے ممکنہ جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

اس حوالے سے گزشتہ سال دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دنے کے ساتھ ہم معاہدے کے قریب آرہے ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ریاض کے لیے فلسطین کا معاملہ بہت اہم ہے۔

Last Updated : Jan 20, 2024, 11:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details