اردو

urdu

ETV Bharat / international

غزہ جنگ: آئرلینڈ کے پی ایم کے اس بیان پر تلملایا اسرائیل، بتایا حماس کا حامی - Israel Condemns Irish PM - ISRAEL CONDEMNS IRISH PM

اس سے قبل سائمن ہیرس نے ہفتے کے روز اپنی پہلی عوامی تقریر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی آئرلینڈ کی تیاری کی تصدیق کی۔ انہوں نے حماس کی مذمت کی، تاہم کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں نے آئرش لوگوں کو "پیچھے دھکیل دیا ہے۔''

آئرلینڈ کے نئے وزیراعظم سائمن ہیرس
آئرلینڈ کے نئے وزیراعظم سائمن ہیرس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 12, 2024, 9:04 AM IST

Updated : Apr 12, 2024, 11:58 AM IST

تل ابیب:اسرائیل کی وزارت خارجہ نے آئرلینڈ کے نئے وزیراعظم سائمن ہیرس کی شدید مذمت کی۔ اس سے قبل حارث نے اپنی پہلی عوامی تقریر میں غزہ میں جاری جنگ پر بات کرتے ہوئے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی وزارت نے کہا کہ ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں کے سب سے بڑے قتل عام یعنی سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے باوجود آئرلینڈ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو تاریخ کے غلط رخ پر اصرار کرتے ہیں۔

  • نئے آئرش وزیر اعظم نے یہ بیان دیا تھا

سائمن ہیرس اپنے پیشرو لیو وراڈکر کے اچانک استعفیٰ کے بعد منگل کے روز آئرلینڈ کے اب تک کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنے۔ انہوں نے ہفتے کے روز فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی اپنی رضامندی کی تصدیق کی، نیز حماس کی مذمت کرنے کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم انہوں نے اس جنگ میں اسرائیل کے طرز عمل کی شدید مذمت کی۔

حالانکہ ہیرس نے اسرائیل کے الزام کے برعکس اپنے خطاب میں سات اکتوبر کو حماس کے حملے کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم اکتوبر میں حماس کی طرف سے کیے گئے قتل عام کی مکمل طور پر مذمت کرتے ہیں اور ایک بار پھر، ہم تمام مغویوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ لیکن اسی کے ساتھ ہم اسرائیلی حکومت کے اقدامات پر خاموش نہیں رہیں گے۔" ان کے اس خطاب پر پورا ماحول تالیوں سے گونج اٹھا۔

Last Updated : Apr 12, 2024, 11:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details