اسلام آباد: پاکستان کی ایک سیشن عدالت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سات سال کی سزا معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ منگل کو مفوض کیا گیا فیصلہ جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سنایا۔
پاکستان میں عام انتخابات سے قبل 3 فروری کو اسلام آباد کی ایک عدالت نے بشریٰ بی بی کی عدت کے دوران شادی کرنے پر دونوں کو سات سال قید کی سزا اور ہر ایک پر 500,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔
اس کے علاوہ دونوں کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جب کہ عمران اور ان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن اسلام آؓباد کی ہائی کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں بے قصور قرار دیتے ہوئے انھیں بری کردیا اور توشہ خانہ کیس میں بھی سزائیں معطل کر دی گئی۔